ETV Bharat / city

این ڈی اے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے پرچہ داخل کیا

بہار سے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے این ڈی اے کے تین امیدواروں نے ہری ونش، رام ناتھ اور ویویک نے پرچہ داخل کیا۔

NDA candidates file ballot for Rajya Sabha election
این ڈی اے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخاب کے لیے پرچہ داخل کیا
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:39 PM IST

ریاست بہار سے راجیہ سبھا کے لیے قومی جمہوری اتحاد ’این ڈی اے‘ کے تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کے آخری دن آج اپنا پرچہ داخل کیا۔

اسمبلی احاطہ واقع اسمبلی کے سکریٹری اور الیکشن افسر بٹیشور ناتھ پانڈے کے سامنے این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ ’جے ڈی یو‘ کے ہری ونش اور رام ناتھ ٹھاکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی ’بی جے پی‘ کے ویویک ٹھاکر نے اپنا پرچہ داخل کیا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی نائب صدر نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینیئر رہنما سشیل کمار مودی، جے ڈی یو کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال کے ساتھ ہی نتیش کابینہ میں جے ڈی یو اور بی جے پی کوٹے کے اکثر وزراء موجود تھے ۔

اس سے قبل جمعرات کو راجیہ سبھا کے لیے راشٹریہ جنتادل ’آرجے ڈی‘ کے سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا اور سماجی کارکن امریندر دھاری سنگھ نے پرچہ داخل کیا تھا۔

بہار میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کے لیے جے ڈی یو کے دو، بی جے پی کے ایک اور آرجے ڈی کے دو امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کرلیا ہے۔ ایوان کے اراکین کے تناسب سے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لیے 41 اراکین کی ضرورت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.