ETV Bharat / city

کیمور میں نکسلوادی گرفتار

ریاست بہار کی کیمور پولیس نے ادھورا کے خطرناک جنگل میں کافی دنوں سے روپوش خطرناک نکسلوادی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

bihar
bihar
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 4:34 AM IST

Updated : Sep 30, 2020, 4:56 AM IST

کیمور پولیس اسے بڑی کامیابی بتا رہی ہے۔ گرفتار نکسلوادی پر بارودی سرنگ دھماکہ کرنے، سپاہیوں پر فائرنگ کرنے اور اسلحہ لوٹنے کے علاوہ تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر موت کی نیند اتارنے کا الزام بھی ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2001 کا بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے وہ فرار تھا۔

پولیس اسے کافی عرصے سے تلاش کر رہی تھی لیکن خفیہ طور پر غائب ہونے سے پولیس کے لئے وہ ایک پہیلی بنا ہوا تھا۔

اسمبلی انتخابات کے مد نظر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، مفرور ملزمین کے ساتھ ساتھ نکسلیوں کے خلاف اے ایس پی پروگرام نتن کمار کی قیادت میں ادھورا پولیس اور سی آرپی ایف کی مشترکہ کارروائی میں ادھورا کے جنگل سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی کیمور دلنواز احمد

گرفتار نکسلوادی بربل کنہار روہتاس ضلع کے چوٹیا تھانہ کے یدوناتھ پور کا رہاٸشی بتایا گیا ہے۔

اس سے متعلق ایس پی کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ 'مشترکہ کارروائی میں گرفتاری کو عمل میں لایا جا سکا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'سنہ 2001 میں ادھورا پولیس، گڑکھہ پولیس، پیکٹ سے پولیس اہلکاروں کو لے کر ڈی سی ایم گاڑی سے لوٹ رہی تھی تبھی راستہ میں نکسلوادیوں نے بارودی سرنگ دھماکہ کر کے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد وہ فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد بھاری تعداد میں اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔ 12 دسمبر 2001 کو ادھورا تھانہ میں قریب 150 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔'

Last Updated : Sep 30, 2020, 4:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.