شہر ارریہ میں دن دھارے شہر کے مصروف ترین علاقہ مانا جانے والا صدر ہسپتال کے گیٹ پر جوا کھیلنے کے معمولی سے تنازع پر ایک شخص کو سینے پر چاقو سے وار کر قتل کر دیا گیا جس کے بعد سے شہر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا.
مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک جام کر کے مجرم کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتے رہے. موقع پر ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ پہنچ کر جام کر رہے اہل خانہ و عوام کو یقین دہانی کے بعد جام ختم ہوا. دن دھاڑے قتل عام سے آس پاس کے لوگوں میں دہشت ہے
پلاسی ڈگلی کا رہنے والا وسیم اکرم عمر 35 سال اور شہر کے آزاد نگر باشندہ ممتاز کل جوا کھیل رہے تھے، اسی درمیان معمولی سی بات کو لے کر دونوں کے درمیان کہی سنی ہو گئی لوگوں کے بیچ بچاو کے بعد دونوں کو وہاں سے ہٹایا گیا، اسی رنجش کو لے کر پھر دونوں آج شہر کے صدر ہسپتال کے گیٹ پر کہا سنی ہوئی۔
اسی درمیان آزاد نگر باشندہ ممتاز نے چاقو نکال کر وسیم اکرم کے سینے پر ایک کے بعد ایک وار شروع کر دیا، سینے پر 9 مرتبہ چاقو سے وار کرنے کے بعد وسیم اکرم موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ اس بھیڑ بھاڑ والے علاقے سے ممتاز بھاگنے میں کامیاب ہو گیا. مقتول وسیم کی اہلیہ بی بی رسولن نے کہا مجرم کو جلد سے گرفتار کیا جائے.
وہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ آئے دن صدر ہسپتال کے پاس نشیلی دوا اور جوا کھیلنے کا اڈہ بن گیا ہے مگر ضلع انتظامیہ کا اس طرف کوئی دھیان نہیں رہا، جبکہ ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے کہا کہ فرار ہوئے مجرم کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری شروع کر دئے ہیں، مجرم جلد ہی جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوگا.