ETV Bharat / city

بہار: سیلاب سے تقریباً 81 لاکھ کی آبادی متاثر - گنگا ندی کے سطح آب

نیپال کے نشیبی علاقوں میںشدید بارش کی وجہ سے بہار میں آٹھ ندیوں میں طغیانی ہے وہیں سولہ اضلاع میں جاری سیلاب سے اب تک قریب 81 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔

بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر
بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 8:51 PM IST

مرکزی آبی کمیشن کی جانب سے جمعہ کو ندیوں کے یومیہ سطح آب اور سیلاب سے متعلق جاری اعداد وشمار کے مطابق بہار میں باگمتی ندی کی سطح آب چار مقامات پر، بوڑھی گنڈک تین، کوسی دو اور پن پن، گھاگھرا، گنڈک، ادھوارہ گروپ اور پرمان ندی کی سطح آب ایک ایک مقام پر خطرے کے نشان سے اوپر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بہار میں باگمتی ندی سیتامڑھی ضلع کے ڈھینگ بریج میں چھ سینٹی میٹر، مظفر پور ضلع کے رونی سید پور میں 143 سینٹی میٹر اور بینی باد میں 80 سینٹی میٹر، دربھنگہ کے حیاگھاٹ میں 198 سینٹی میٹر اور بوڑھی گنڈک ندی کی سطح آب سمستی پور میں 67 سینٹی میٹر ، روسڑا میں 203 سینٹی میٹر اور کھگڑیا میں 59 سینٹی میٹر اور پن پن ندی کی سطح آب پٹنہ ضلع کے شری پال پور میں 27 سینٹی میٹر اوپر ہے ۔

بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر
بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر

وہیں گھاگھرا درولی میں 23 سینٹی میٹر، گنڈک گوپال گنج کے ڈمریا گھاٹ میں 102 سینٹی میٹر ادھوارہ گروپ دربھنگہ کے ایکمی گھاٹ میں 168 سینٹی میٹر ، کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارا میں 184 سینٹی میٹر ، کٹیہار کے کرسیلا میں سات سینٹی میٹر اور پرمان ندی ارریہ میں خطرے کے نشان سے 56 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی پیشن گوئی میں بتایاکہ 17 اگست تک بہار کے سبھی نشیبی علاقوں میں آسمانی بجلی اور گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں15 اگست کو نیپال کے علاقے میں گنگا، باگمتی اور کوسی ندی کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

آبی وسائل محکمہ کے انچارج افسر نے اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سیکریٹری انوپم کمار، ہیلتھ سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈکوارٹر) جتندرکمار اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رام چندر ڈو کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جمعہ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ کہ باگمتی، بوڑھی گنڈک اور مہانندا ندی کے سطح آب میں کئی مقامات پر بڑھنے کا رجحان ہے۔

بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر
بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر

انہوں نے بتایاکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گنگا ندی کے سطح آب میں پٹنہ کے گاندھی گھاٹ میں 15 سینٹی میٹر اور ہاتھی دہ میں 14 سینٹی میٹر ، بھاگلپور کے کہلگاؤں میں آٹھ سینٹی میٹر اور جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں پانچ سینٹی میٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کوسی ندی کے ویر پور بیراج میں آج ایک لاکھ 71 ہزار 30 کیوسک، گنڈک ندی کے والمیکی نگر بیراج میں دو لاکھ 15 ہزار 100 کیوسک، سون ندی کے اندر پوری بیراج میں 60 ہزار 466 کیوسک اور پھلگو ندی میں 12870 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سبھی بیراج میں ندیوں کی سطح آب میں اضافے کا رجحان ہے ۔

آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری رام چندر ڈو نے بتایاکہ ریاست میں اب تک 16 اضلاع سیتامڑھی ، شیوہر ، سپول ، کشن گنج ، دربھنگہ ، مظفر پور ، گوپال گنج ، مشرقی چمپارن ، مغربی چمپارن ، کھگڑیا ، سارن ، سمستی پور ، سیوان ، مدھوبنی ، مدھے پورا اور سہرسہ کے 130 بلاک کی 1303 پنچایت کی 80 لاکھ 98 ہزار 590 آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی آر ایف ایف اور ایس ڈی آر ایف کی 33 ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔

رام چندر نے بتایاکہ سیلاب متاثرہ علاقوںسے پانچ لاکھ 48 ہزار 89 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔ سیلاب کا پانی نئے علاقوں میں پھیلنے سے راحتی کیمپوں کی تعداد بڑھا کر 11 کر دی گئی جن میں لگ بھگ 12629 لوگ رہ رہے ہیں ۔ حالانکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں چلائی جارہی کمیونیٹی کچن کم ہوکر 818 ہوگئی ہے ۔ جہاں روزانہ لگ بھگ 63 ہزار 649 متاثر ین کھانا کھار ہے ہیں۔

بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر
بہار: سیلاب سے 81 لاکھ کی آبادی متاثر

ایڈیشنل سکریٹری نے سیلاب متاثرہ علاقوںمیں سات لاکھ 79 ہزار 82 متاثرہ کنبوں کو چھ ۔ چھ ہزار روپے فی کنبہ کی شرح سے اب تک 467.45 کروڑ روپے راحت رقم کی دائیگی کی جاچکی ہے۔ بقیہ کنبوں کو راحت رقم ان کے کھاتوں میں منتقلی کی اطلاع ایس ایم ایس کے توسط سے دی جارہی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف وجوہات سے اب تک 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ دربھنگہ میں 11 ، مظفر پور میں چھ ، مغربی چمپارن میں چار اور سیوان میں دو ۔ دو افرادشامل ہیں ۔ اس طرح مختلف اضلاع میں 75 مویشیوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.