ETV Bharat / city

بہار میں 30 لاکھ سے زائد غریب خاندان کو اب تک راشن کارڈ نہیں ملا

آر جے ڈی کے چیف ترجمان بھائی وریندر نے کہا کہ جو محتاج ہیں انہیں راشن کارڈ نہیں مل رہے ہیں۔ جو لوگ پیروی کرتے ہیں اور ان تک پہنچ رکھتے ہیں ان کے لئے راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ حکومت نے 30 مئی کا وقت مقرر کیا تھا لیکن اب تک غریبوں کو راشن کارڈ نہیں مل سکے ہیں۔

More than 3 million poor families in Bihar have not yet received ration cards
بہار میں 30 لاکھ سے زائد غریب خاندان کو راشن کارڈ ابتک نہیں ملا
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:23 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران نتیش حکومت نے ریاست کے ان غریبوں کے لئے راشن کارڈ بنانے کا اعلان کیا تھا جن کے پاس پہلے سے راشن کارڈ نہیں ہیں۔

راشن کارڈ دینے کے لئے 30 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اب تک ضرورت مند افراد کو راشن کارڈ نہیں مل سکے ہیں۔ اس سارے معاملے پر اپوزیشن نے حکومت کے کام کاج پر سوالات اٹھائے ہیں۔

بہار میں لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں کنبے تھے جو بھوک مری کا شکار ہوگئے۔ ان حالات میں حکومت نے راشن کارڈ والے خاندانوں کے لئے راشن کارڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

سروے کے بعد کہا گیا کہ 30 لاکھ غریب خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کریں گے۔ اس کے لئے تاریخ 30 مئی تک مقرر کی گئی تھی، لیکن اب تک یہ کام نہیں ہوسکا۔

آر جے ڈی کے چیف ترجمان بھائی وریندر نے کہا کہ جو محتاج ہیں انہیں راشن کارڈ نہیں مل رہے ہیں۔ جو لوگ پیروی کرتے ہیں اور ان تک پہنچ رکھتے ہیں ان کے لئے راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ حکومت نے 30 مئی کا وقت مقرر کیا تھا لیکن اب تک غریبوں کو راشن کارڈ نہیں مل سکے ہیں۔

اس سارے معاملے پر بہار حکومت کے منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر مہیشور ہزاری نے ان الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر بھی اپوزیشن کو سیاست سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے۔ حکومت نے سروے کا کام مکمل کرلیا ہے اور راشن کارڈ چھپنے کے عمل میں ہے۔ غریبوں کو 1 ہفتے کے اندر راشن کارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ وہ نتیش کمار ہیں وہ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.