ETV Bharat / city

بہار کے ووٹرز سے دو سو سے زیادہ قلمکاروں کی اپیل

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع ہونے کے موقع پر ادبی تنظیموں سے وابستہ دو سو سے زیادہ ادیبوں اور قلمکاروں نے ریاست کے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں جمہوریت اور آئین کے آگے ذات پات، نسل پرستی، بدعنوانی اور غنڈہ گردی سے خطرناک تفرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں جن کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

writers appeal to Bihar voters
writers appeal to Bihar voters
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:55 AM IST

ان ادیبوں نے اپنے دستخط سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا کہ "بہار کی قانون ساز اسمبلی کے لئے ووٹنگ 28 اکتوبر سے ہونے والی ہے۔

الیکشن جمہوریت کا جشن ہے۔ جمہوریت اور آئین کو ذات پات، نسل، بدعنوانی اور غنڈہ راج سے ایک خوفناک خطرہ درپیش ہے۔ سماج کو بانٹنے والی طاقتیں معاشرے میں سرگرم ہیں۔ ایسی خطرناک طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی طاقت صرف عوام پر منحصر ہے۔ اس طاقت سے ڈر کر ایسی طاقتیں لوگوں کو ذات پات، نسل پرستی اور علاقائی تعصب کا خوف دلا کر اور مذہبی خوشامدی کے لبھاؤنے کے ذریعہ ایک طویل عرصے سے عوام کو دھوکہ دینے کی گندی سیاست اور کھیل کررہی ہيں۔ اور یہ کام دکھاوے کی سیکولرازم کے نام پر کیا گیا ہے۔

جمہوریت کسی ایک خاندان یا برادری کی ملکیت نہیں ہے۔ یہ تمام عوام کی ہمہ جہت ترقی کا عمل ہے۔ یہ غریبوں اور کمزوروں کی سہارا دینے کا نام ہے، انہیں نارائن شمار کرتے ہوئے بااختیار بنانے کا نام ہے۔ لیکن اس نظام میں بدعنوانی اور جرائم رکاوٹ بنتے ہیں۔ بہار میں اس کی لمبی تاریخ ہے۔ اس کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔

ادیبوں نے کہاکہ "ہم سب قلمکار بہار کے ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان طاقتوں کے حق میں بڑی تعداد میں ووٹ دیں جو ہم آہنگی اور خوشحال بہار کی تعمیر نو کے عمل میں دلچسپی لیں اور بہتر حکمرانی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز تر بنائیں۔ اس انتخاب میں باشعور شہری کی حیثیت سے اپنا تعاون یقینی بنائیں"۔

جن ادیبوں نے یہ مشترکہ اپیل کی ہے، ان میں ڈاکٹر نریندر کوہلی، ڈاکٹر کمال کشور گوینکا، مسٹر دیاپرکاش سنہا (پدم شری)، ڈاکٹر دیویندر دیپک، پروفیسر سوریہ پرساد دکشت، آچاریہ نشانت کیتو، ڈاکٹر شیام سنگھ ششی، پروفیسر بھونیشور پرساد، پروفیسر امرناتھ سنہا، ڈاکٹر ستیش آلوک، ڈاکٹر سوریہ کانت بالی، مسٹر مہیش چندر شرما، پروفیسر برج کشور کوٹھیالہ، ڈاکٹر سریرام پریہار، ڈاکٹر ونے کونسپی راجہ رام، پروفیسر راجہ رام شرما، ڈاکٹر راجنارائن شکلا، پروفیسر کمود شرما، پروفیسر پورن چند ٹنڈن، ڈاکٹر اونیجش اوستی، مسٹر ادئے پرتاپ سنگھ، پروفیسر سریندر دوبے، پروفیسر سدانند گپتا، ڈاکٹر روی پرکاش ٹیک چندانی، پروفیسر انیل کمار رائے، پروفیسر چندن چوبے، پروفیسر رسال سنگھ، مسٹر جیت سنگھ، پروفیسرگووند پرساد شرما، ڈاکٹر سریش گوتم، محترمہ چندرکانت، ڈاکٹر نیرجا مادھو، ڈاکٹر وندنا جھا، مسٹر ہری شنکر مشرا، مسٹر وجئے منوہر تیواری، ڈاکٹر پونم سنہا، ڈاکٹر منوج چترویدی اور محترمہ سونالی مشرا اہم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.