ETV Bharat / city

مونگیر: خانقاہِ رحمانی کے سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سے خصوصی بات چیت - ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

ہم اور آپ جس عہد میں ہیں یہ زمانہ تعلیم کا ہے، حالانکہ اللہ پاک نے تعلیم کی فرضیت اور لازمیت کو آج سے چودہ سو سال قبل ہی واضح کردیا تھا مگر ہم اس پر پوری طرح سے عمل پیرا نہ ہو سکے۔ آج قومِ مسلم زوال کے دہانے پر ہے تو اس کی بنیادی وجہ تعلیم سے دوری ہے، مگر الحمدللہ اب صورتحال پہلے سے قدرے بہتر ہے۔

Exclusive Interview with Maulana Ahmad Wali Faisal Rahmani
مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 12:52 PM IST

آج تعلیم کی اہمیت و افادیت ہر قدم پر محسوس کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے، ہر طبقہ اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے فکرمند نظر آتا ہے، دینی علوم کے ساتھ لوگ عصری علوم اور جدید ٹیکنالوجی کا باریکی سے مطالعہ کر رہے ہیں، قومی و ریاستی سطح کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرا رہے ہیں، یہ ہمارے لئے تابناک مستقبل کی علامت ہے۔

ویڈیو

مذکورہ باتیں خانقاہِ رحمانی کے نئے سجادہ نشیں و جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی. مولانا نے کہا کہ والدِ محترم حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کا غم آج تک محسوس کیا جارہا ہے۔ اس خلا کو پُر کرنا آسان نہیں، ہماری کوشش اور مشن ایک ہی ہے کہ ان کے ذریعہ جن کاموں کو انجام دیا جارہا تھا اور جن تحریکات کو انہوں نے شروع کیا تھا، اسے مضبوطی کے ساتھ آگے لےکر چلوں۔

یہ بھی پڑھیں:امارت شرعیہ کے سو سال مکمل

پٹنہ: خدابخش لائبریری کے ایک حصہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ واپس

ایک سوال کے جواب میں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کہا کہ ملک میں جتنے مسلم ادارے ہیں وہ ہم سب کے ہیں، ان اداروں سے جڑ کر کام کرنا ہر ایک مسلمان کے لئے باعثِ فخر ہے، اگر مجھے موقع ملا تو انشاءاللہ ایک رضاکار کی حیثیت سے خدمات ضرور انجام دوں گا. بہار میں اردو زبان کی موجودہ صورتحال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ اردو زبان کے تحفظ اور ارتقاء کے لیے ہم سبھی کو مضبوطی کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا.

سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کو جانئے:
*مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، مفکّرِ اسلام امیرِ شریعت حضرت مولانا سید ولی رحمانی کے صاحبزادے، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بانی حضرت مولانا منّت اللہ رحمانی کے پوتے اور ندوۃ العلماء لکھنؤ و جامعہ رحمانی مونگیر کے بانی حضرت مولانا محمد علی مونگیری کے پرپوتے ہیں.

*مولانا احمد ولی فیصل رحمانی اس وقت خانقاہِ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں و جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست ہیں.

*مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، رحمانی 30 و رحمانی فاؤنڈیشن کے سرپرست و نگراں ہیں.

*مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کیلیفورنیا یونیورسٹی سمیت بیرونی ممالک کی متعدد یونیورسٹیز میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے چکے ہیں.

*مولانا احمد ولی فیصل رحمانی علومِ دینیہ و عصریہ میں بیک وقت عبور رکھنے والے اور کئی زبانوں پر یکساں دسترس رکھنے والے عالمِ دین ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.