ETV Bharat / city

ریاست سمیت ارریہ میں کل سے ہوگا میٹرک امتحان کا آغاز - الیکٹرانک سامان لانے پر مکمل پابندی

بہار اسکول اگزامینشن بورڈ کے ذریعہ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں کل سے میٹرک 2021 کا امتحان شروع ہو رہا ہے، جس کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ امتحان 17 فروری سے شروع ہو کر 24 فروری تک چلے گا۔ امتحان دو نشستوں میں منعقد ہوگا۔

Matriculation examination will start
ریاست سمیت ارریہ میں کل سے ہوگا میٹرک امتحان کا آغاز
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:35 PM IST

آج ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں کلکٹریٹ احاطہ کے سبھا بھون میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں ارریہ میں میٹرک امتحان کی تیاری کو لیکر ضلع کلکٹر نے صحافیوں کو معلومات فراہم کی۔

پرشانت کمار نے کہا کہ ہم لوگ پوری طرح تیار ہیں۔ ہم لوگوں کی ترجیحات ہے کہ امتحان کسی بھی طرح سے بدعنوانی سے پاک ہو، اس کے لیے ضلع ایجوکیشن آفیسر و دیگر متعلقہ آفیسر کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور انہیں کئی ضروری ہدایتیں دی گئی ہیں۔ اس بار ارریہ ضلع میں کل 19 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ الگ سے چار ماڈل امتحان سینٹر بنائے گئے ہیں۔ اس سینٹر پر امتحان دہندگان صرف طالبہ ہی ہوں گی۔ یہی نہیں یہاں نگرانی سے لیکر مجسٹریٹ تک خاتون کو ہی رکھا گیا ہے۔ اس بار طلباء جوتا پہن کر امتحان دے سکیں گے۔

پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ میں کل 8423 طلباء اس امتحان میں شریک ہو رہے ہیں۔ ہر سینٹر پر امتحان گاہ میں داخل ہونے سے قبل امتحان دہندگان کو جانچ سے گزرنا ہوگا۔ بغیر جانچ ہوئے طلباء امتحان گاہ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ امتحان گاہ میں کسی طرح کے الیکٹرانک سامان لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پکڑے جانے پر امتحان گاہ سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ضلع ایجوکیشن آفیسر بالیشور کمار نے بھی کل سے شروع ہو رہے امتحان کی پوری تیاری کر لینے کی بات کہی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.