ریاست بہار کے کیمور میں آخری رسومات کو لیکر دو فریقوں کے مابین مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں دونوں اطراف سے ایک درجن افراد زخمی بتاۓ جا رہے ہیں۔ مار پیٹ کے بعد گاؤں میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور فریقین کو سمجھا بجھا کر معاملے کو قابو میں کیا۔
یہ واقعہ بھگوان پور تھانہ علاقہ کے بھگوان پور گاؤں کا ہے۔ جانکاری کے مطابق، رات نو بجے بھگوان پور گاؤں میں 65 سالہ نرسمہا رام کی موت ہو گئی ۔اس کے بعد کنبے اور قریبی لوگوں کو لاش کو جلانے کے لئے دریائے سوواران کے کنارے کے قریب شمشان گھاٹ لے جایا گیا، جہاں کنبہ کے لوگ لاش کو جلانے کی تیاری میں تھے تبھی اس دوران دوسری طرف سے لوگ یہ کہہ کر لاش جلانے سے منع کرنے لگے کہ یہاں پر بچے کھیلتے ہیں۔
جس پر مرنے والے کے اہل خانہ نے دوسرے فریق کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور اسی جگہ پر لاش کو جلانے پر اڑے رہے۔ معاملہ زیادہ خراب ہو گیا اور دونوں طرف سے لاٹھیاں جم کر چلیں، جس میں چار افراد کو چوٹیں آٸیں۔
اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر، تھانہ انچارج راکیش کمار نے دونوں فریق کو سمجھا کر معاملہ ختم کر دیا۔ اس کے بعد لاش کو جلایا گیا۔
زخمیوں کو بھگوان پور سی ایچ سی بھیج دیا گیا۔ دوسرے روز صبح ہوتے ہی مرحوم کے مشتعل افراد نے دوسری طرف کے لوگوں پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد دونوں طرف سے لڑائی جھگڑا پھر سے ہوا۔ جس میں تقریبا درجن بھر لوگ زخمی ہوگۓ۔ زخمیوں میں ایک طرف سے سشیلا دیوی ، بنیشیدر رام ، لالہ رام ، دیو منی رام ، ملائی رام اور اس کی اہلیہ وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری طرف سے متوکا سیٹھ ، سروج چورسیا ، ساویتری دیوی ، سوڈاما پاسی ، رامادھر سیٹھ ، وکاس پال ، لالی پال ، لکشمی کماری ، وغیرہ کو زخمی بتایا جا رہا ہے۔
تمام زخمیوں کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کیا گیا۔ اس علاقے میں پولیس کو تعینات کیا گیا اور لاک ڈاؤن کے تحت سبھی کو گھر میں رہنے کو کہا گیا ہے۔