ETV Bharat / city

سیتامڑھی میں مہنت کا گولی مار کر قتل

زمینی تنازع کے باعث جرائم پیشوں نے مہنت پر گولی چلائی

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 11:22 AM IST

mahant
mahant

بہار کے سیتامڑھی میں گزشتہ رات جرائم پیشوں نے شہر کے سدھی آشرم بڑی کاٹیج کے قریب ایک مہنت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لڑائی کے دوران ایک خاتون بری طرح زخمی ہوگئی ہے۔ فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگ جمع ہوگئے، جس کے بعد جرائم پیشے وہاں سے فرار ہوگئے۔

پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے

واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر راماکانت اپادھیائے، سرکل انسپکٹر وجئے یادو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی مہنت اور خاتون کو علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مہنت ہری نارائن داس کو مردہ قرار دے دیا، زخمی خاتون کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

معاملے کے متعلق ایس ڈی پی او صدر رماکانت اپادھیائے نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جلد ہی پولیس اس واردات میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرلے گی۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی صورت میں مجرموں کو ضلع میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زمینی تنازعہ واردات کی اہم وجہ

معاملے کے متعلق زخمی سنیتا دیوی نے بتایا کہ مٹھ کی زمین پر مٹی کو بھرنے کا کام جاری ہے۔ زخمی کے بیان پر ایڈوکیٹ شیوم کمار ستیم، نرملا مشرا اور بہت سے دیگر افراد کو ملزم بنایا گیا۔ عدالت میں اراضی تنازعات کے متلعلق ایک مقدمہ پہلے سے چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.