ETV Bharat / city

منی گن فیکٹری کاپردہ فاش، ساتھ ہی دو افراد گرفتار - غیر قانونی 'منی گن فیکٹری

مدھے پورہ پولیس نے 'منی گن فیکٹری' کاپردہ فاش کیا، ساتھ ہی دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، مزید اسلحہ سمیت کافی مقدار میں سامان برآمد کیا۔

Madhepura police busted mini gun factory
منی گن فیکٹری کاپردہ فاش، ساتھ ہی دو افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 9:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں ہفتہ کی رات پولیس نے چھاپا ماری کے دوران چوسا تھانہ حلقہ کے پینا گاؤں میں واقع ایک غیر قانونی 'منی گن فیکٹری' کا پردہ فاش کیا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنا پر پولیس کو منی گن فیکٹری کے تعلق سے معلومات موصول ہوئی تھی۔ جس کی تصدیق کے لئے چوسا پولیس مستقل کام کر رہی تھی۔ اور گذشتہ رات پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی۔

منی گن فیکٹری کاپردہ فاش، ساتھ ہی دو افراد گرفتار

اس دوران پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی اس منی گن کارخانے سے ایک میگزین کے ساتھ ایک دیسی پستول، ایک نیم ساختہ دیسی پستول، دو میگزین، ایک نیم ساختہ میگزین، ایک دیسی کٹہ کے علاوہ اسلحہ بنانے کی ضروری اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

Madhepura police busted mini gun factory
منی گن فیکٹری کاپردہ فاش، ساتھ ہی دو افراد گرفتار

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گرفتار افرادنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ نیز تفتیش کے دوران دونوں نے بہت سی اہم باتیں بتائیں کہ دونوں نے اسلحہ بنانا کہاں سیکھا ہے۔ مزید دونوں نے بتایا کہ وہ تقریبا ایک ماہ سے یہاں ہتھیار بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ دونوں مجرموں سے مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے۔ انکوائری سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ نیز، انکوائری میں اور بھی بہت سی معلومات ملی ہیں۔ جس پر پولیس انتظامیہ اپنا کام کر رہی ہے۔ فرار اور سرگرم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔

ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ضلع کے سینیئر افسران سمیت تمام تھانہ انچارج اور او پی انچارجوں کو اپنے اپنے حلقےمیں گاڑیوں کی چیکنگ، شراب ضبط کرنے، شراب مافیا کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے، فرار اور سرگرم ملزموں کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔اس دوران خفیہ معلومات کی بنیاد پر سینئر افسر کی ہدایات پر چوسا پولیس نے پینا گاؤں وارڈ نمبر 14 رہائشی سمسل کے بیٹے نکیر کے گھر پر پر چھاپہ مارا۔ ٹیم کو دیکھ کر دونوں ملزم مکان کی دیوال کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات: عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر ایک رائے

ٹیم نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران ملزم نکیر اور پورینی تھانہ حلقہ کے سپردہ وارڈ نمبر آٹھ کے رہائشی غفران ولد علی کو ایک کمرے سے غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ بنانے کے سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.