جس کی صدارت پنڈت دیانند جھا نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مظفر نسیم نے انجام دے۔ نشست میں ضلع بھر کے تقریباً پانچ سو سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔
پنڈت دیا نند جھا نے کہا کہ موجودہ حکومت کی باتوں میں تضاد ہے، انہیں مدرسہ و سنسکرت بورڈ کے ہزاروں کی تعداد میں موجود اساتذہ کی کوئی فکر نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے اساتذہ نے ایک لمبے عرصے تک جدوجہد کی ہے، ٹھوکریں کھائی ہیں 'اور آج جب پٹنہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو حکومت عدالت کے فیصلے پر عمل نہیں کررہی ہے'۔
انھوں نے کہا کہ نتیش سرکار مذکورہ اساتذہ کے حقوق ادا کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ آج وہ حکومت کو آگاہ کرانے آئے ہیں جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتی تب تک مدرسہ و سنسکرت بورڈ میدان میں ڈنٹے رہے گا۔
ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ریاستی حکومت مدرسہ و سنسکرت اساتذہ کو پانچویں اور چھٹے پے اسکیل کی ادائیگی کرے، اور اسکیل کی ادائیگی کے لئے ریاستی حکومت کو ہائی کورٹ کی طرف تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا، اس ضمن میں بتایا گیا کہ تین ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا مگر حکومت نے ادائیگی نہیں کی۔