ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وکیل وکاس کمار نے ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرتے ہوئے کہا 'پٹنہ کے ریڈ زون علاقوں میں ریاستی حکومت کے ذریعے لاک ڈاؤن میں نرمی برتے جانے کی وجہ سے 20 اپریل کے بعد صرف 7 روز میں ہی پوری ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے'۔
عرضی گزار نے پٹنہ ہائی کورٹ سے ریاستی حکومت کے ذریعے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کی جا رہی کارروائی کی مانیٹرینگ کرنے کی گزارش کی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے 'پٹنہ کے ریڈزون علاقوں میں بھی ریاستی حکومت کے ذریعہ نرمی برتے جانے کے بعد پٹنہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ صرف پٹنہ میں 33 اور پورے ریاست میں 277 سامنے آئے ہیں'۔
عرضی گزار نے کہا ہے '15 اپریل کو مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ ریاست اور یونین ٹیریٹوری میں اعلان شدہ کورونا کے انتہائی حساس علاقے, کنٹمنٹ زون اور ریڈ زون میں یہ نرمی نافذ نہیں ہو گی. اس کے باوجود انتظامیہ نے چھوٹ دی۔