مائی منڈیشوری ٹرسٹ کے زیر اہتمام ضلع کے قرنطینہ مرکز میں سینٹائزر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مائی منڈیشوری ٹرسٹ کے صدر اپوروا پربھاش نے بتایا کہ 'مہاجر مزدوروں کے درمیان 2000 سینیٹائزر تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 1975 افراد میں سینیٹائزر تقسیم کیا جا چکا ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ 'تقسیم پروگرام کا نام مشن مدد رکھا گیا ہے'۔
مشن مدد کے تحت پورے ضلع کے مرکز پر جا کر ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی ایمرجنسی میں پہلے لاک ڈاؤن سے 'مشن نعمت' کے نام سے ایک مہم چل رہی ہے۔ اب تک 8500 افراد کو خشک راشن اور 8550 ماسک گھر میں دئے گئے ہیں۔ این ایچ ٹو پر ساوتھ گیٹ کے سامنے مزدوروں کے لئے پوری سبزی اور پانی کا انتظام روزانہ صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک کیا جا رہا ہے۔
ٹرسٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ 'تمام بلاک انچارج پنچایت انچارج ممبران اور بورڈ کمیٹی کے عہدیدار فری پروگرام میں خدمات انجام دے رہے ہیں'۔