نوادا: ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں جے ڈی یو دوہرے اعداد کو عبور نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی صرف اسی وقت این ڈی اے کی حمایت کرے گی جب وزیر اعلی کے عہدے کے لیے بی جے پی کا چہرہ ہو۔
نوادا میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران، چراغ پاسوان نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو ریاست میں حکومت نہیں بنا پائے گی، لہذا ایل جے پی کی حمایت ضروری ہے۔ چراغ نے کہا کہ جے ڈی یو دس کی تعداد کو عبور نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ ایل جے پی اسی صورت میں حمایت کرے گی جب وزیر اعلی کے عہدے کے لیے بی جے پی کا چہر ہوگا۔ نتیش کمار کے چہرے پر ایل جے پی کی حمایت نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
بہار کے لیے مفت ویکسن، بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت
چراغ پاسوان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غم کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا ہے۔ چراغ نے بتایا کہ جب ان کے والد آئی سی یو میں تھے تو وزیر اعظم فون کرکے مستقل طور پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہوزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔