ETV Bharat / city

نوجوان نبی پاکﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں: خالد سیف اللہ رحمانی - news patna

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نبی پاکﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں، اسی سے کامیابی ممکن ہے۔

Let the young man study the biography of the Holy Prophet: Khalid Saifullah Rahmani

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Oct 9, 2021, 7:30 AM IST

پٹنہ: محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لیے رحمت بنا کر نہیں بھیجے گئے بلکہ پوری دنیا کے لئے آپ رحمۃ للعالمین بن کر آئے، آپ کی سیرت ایک کھلی کتاب ہے، اسے ہر قوم و مذہب کے لوگ پڑھ، سمجھ سکتے ہیں، آج کے وقت بالخصوص نوجوانوں سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ نئی نسل کے نوجوان اگر دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی چاہتے ہیں، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنی زندگی میں اتاریں، انہیں اپنا آئیڈیل بنائیں، کس موڑ پر انہوں نے کون سی حکمت اپنائی اس کا مطالعہ کریں۔

ویڈیو دیکھیے
مذکورہ باتیں پٹنہ تشریف لائے معروف فقیہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ایک ایک شخص کو حضور کی عملی زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اس وقت ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہو گیا ہے، اسی مہینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے۔

مزید پڑھیں: آٹھویں امیر شریعت کے انتخابی اجلاس کی تیاری مکمل، حفاظت کے سخت انتظامات

گروگرام:نمازِجمعہ کے دوران ہندو شدت پسند تنظیم کا ہنگامہ

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے زیادہ تر لوگ اسلامفوبیا کے شکار ہیں، تو جب تک ہم اسلام اور حضور کی زندگی کا مطالعہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنے برادران وطن کو صحیح طریقے سے سمجھا نہیں سکیں گے. یہ وقت کا تقاضا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔

Last Updated : Oct 9, 2021, 7:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.