ETV Bharat / city

بہار قانون ساز کاؤنسل میں دو مسلم امیدوار

اس بار بہار قانون ساز کونسل میں 2 مسلمان امیدوار ہوں گے۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کی چھ سیٹوں پر 1-1 مسلمان جا سکتے ہیں۔ 9 سیٹوں کے لئے 25 جون کو انتخاب ہونا ہے۔

بہار قانون ساز کاؤنسل میں دو مسلمان امیدوار

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:31 PM IST

بہار قانون ساز کاؤنسل کی نو سیٹوں کے لئے 25 جون کو انتخاب ہونا ہے۔ اس بار تین سیٹ جے ڈی یو، تین سیٹ آر جے ڈی، دو سیٹ بی جے پی اور ایک سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی ہے۔

بہار قانون ساز کاؤنسل میں دو مسلمان امیدوار

آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے ریاست کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے قانون ساز کاؤنسل کے لئے ہونے والے انتخابات میں تمام طبقات کو خوش کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو اور بی جے پی کے حصے میں 5 سیٹ آئی ہے۔ جے ڈی یو کی 3 سیٹوں میں ایک مسلمان کو ملنے کی امید ہے۔ جے ڈی یو انصاری برادری سے کسی کو قانون ساز کاؤنسل کا رکن بنا سکتی ہے۔ ابھی جے ڈی یو کے پاس کوئی بڑا انصاری چہرہ نہیں ہے۔ ایک کے بعد ایک انصاری لیڈران نے جے ڈی یو چھوڑ دیا۔ پارٹی امتیاز احمد انصاری کو امیدوار بنا سکتی ہے۔

آر جے ڈی نے بھی ایک مسلمان کو قانون ساز کاؤنسل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری سیٹ پر پسماندہ طبقہ سے ایک امیدوار اور اعلیٰ برادری سے ایک امیدوار لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ جے ڈی یو نے دلت لیڈر اور محکمہ تعمیرات عمارت کے وزیر اشوک چوہدری کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیسری سیٹ پر کسی پسماندہ کو بھیجا جائے گا۔ بی جے پی نے امت شاہ کے قریبی کہے جانے والے سنجئے میوکھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کانگریس کی ایک سیٹ کے لئے فیصلہ اعلی کمان کو کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.