ETV Bharat / city

کھگڑیا میں پک اپ وین سے کثیر مقدار میں شراب برآمد، دو گرفتار - khagaria, bihar

بہار میں کھگڑیا ضلع کے بیلدور تھانہ علاقہ سے پولیس نے جمعہ کو کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

Large quantity of liquor recovered from pick-up van in Khagaria, two arrested
کھگڑیا میں پک اپ وین سے کثیر مقدار میں شراب برآمد، دو گرفتار
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:18 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پنچلوا زیرو مائل کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران ایک پک اپ وین کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران پک اپ وین سے آم کی ٹوکری کے نیچے چھپاکر رکھی گئی ایک بوری سے 856 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پک اپ وین ڈرائیور مدھے پورا ضلع باشندہ محمد اورنگ زیب اور کھگڑیا ضلع کے گوگری تھانہ علاقہ باشندہ خلاصی ہیرا لال منڈل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.