ایکسائز سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ پٹنہ ، آرہ اور گوپال گنج کی رہنے والی خواتین شراب اسمگلنگ کا کام کر رہی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے چوسا کے کرمناشا چیک پوسٹ پر گاڑی چیکنگ مہم شروع کی۔ اس دوران ایک آٹو کشہ کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران آٹو رکشہ میں بیٹھی خواتین کے بیگ سے قریب 350 بوتلیں انگریزی شراب کی برآمد کی گئیں۔ اس کے بعد آٹو رکشہ پر سوار چھ خواتین اور دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ اس کے بعد ایک دیگر آٹو رکشہ پر سوار ایک خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار لوگوں کی شناخت پٹنہ باشندہ گیتا دیوی، شوبھا دیوی، بندی دیوی، پرمیلا دیوی، سیا دیوی، سنکی دیوی، آرہ کی رہنے والی ریکھا ، غازی پور باشندہ سروج کمار اور گوپال گنج باشندہ انیل کمار بند کے طور پر کی گئی ہے ۔ گرفتار لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بکسر میں کثیر مقدار میں انگریزی شراب ضبط
بہار میں بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ سے ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے منگل کو کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ نو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔