ETV Bharat / city

لالو نے سماجی انصاف کو مضبوط کیا، میں معاشی انصاف کو مضبوط کروں گا: تیجسوی یادو - اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں، اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں۔

Lalu Yadav done social justice, I will do economic justice: Tejashwi Yadav

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 4:14 PM IST

مدھوبانی / مدھے پورہ: حزب اختلاف کے رہنما و راشٹریہ جنتادل کے وزیراعلی کے امیدوار تیجسوی یادو نے منگل کے روز مدھوبنی اور مدھے پورہ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی اے پر جم کر تنقید کی اور عظیم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ وہیں مدھے پورہ میں انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے سماجی انصاف کو مضبوط کیا، ہم معاشی انصاف کو مضبوط کریں گے۔'

ویڈیو

اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو منگل کے روز تشہیری مہم کے لیے مدھوبانی کے بسفی اسمبلی حلقہ پہنچے۔ جہاں کارکنان نے انہیں پھولوں سے استقبال کیا۔ تیجسوی یادو نے یہاں صرف دس منٹ میں اپنا خطاب ختم کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خاموشی سے لالٹین نشان پر بٹن دبانے کی اپیل کی۔ نیز لوگوں کو محتاط رہنے کو کہا۔

'نتیش کمار اور نریندر مودی بہار کے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ 15 برسوں میں نوجوانوں کو برباد کردیا۔ لیکن اب بہار کے نوجوان جاگ چکے ہیں۔ دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ بڑھتی افراط زر کو روکا جائے گا '- تیجسوی یادو ، حزب اختلاف کے رہنما

اسی درمیان تیجسوی یادو نے مدھے پورہ کے کامرس کالج گراؤنڈ میں وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کورونا مدت کے دوران 144 دن تک غائب رہے۔ اب وہ انتخابات میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ پورا ملک جانتا ہے کہ وہ موقع پرست ہیں۔'

مزید پڑھیں: کیا سیاسی وراثت کو سنبھالنے میں کامیاب ہوں گے مولانا سعود؟

ارریہ کی تمام سیٹیں عظیم اتحاد کے حصے میں: قاری صہیب

مدھے پورہ ہمارے والد لالو یادو کی عملی میدان رہا ہے۔ یہاں لالو جی نے الیکٹرک ریل انجن فیکٹری، یونیورسٹی اسٹیڈیم اور ایک درجن چھوٹے اور بڑے پل تعمیر کرکے ہر بلاک کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے کا کام کیا تھا۔

لالو یادو نے معاشرتی انصاف کو مضبوط کیا۔ ہم معاشی انصاف کو مضبوط بنائیں گے۔ اگر بہار کی عوام موقع دیتی ہے اور ہماری حکومت بنتی ہے تو کابینہ کے پہلے اجلاس دس لاکھ روزگار پر فیصلہ ہوگا۔'

ویڈیو

اگر ہم بے روزگاروں کو روزگار دینے کی بات کرتے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔ شکست کے خوف سے نتیش کمار نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کردیا ہے۔ میری والدہ کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کرتے ہیں۔ اس بار انتخابات میں عوام انہیں جواب دے گی۔

تیجسوی یادو نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کیوں بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملا۔ وزیر اعظم نے خود ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ لیکن آج تک کیوں نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر بحث کرنے کو تیار ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ترقی ہوئی ہے تو ہم ترقی کے معاملے پر بحث کرنے کو تیار ہیں۔

بتادیں کہ تیجسوی یادو کے تشہیری مہم میں بہت زیادہ ہجوم دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جسے عظیم اتحاد اپنا ووٹ سمجھ رہا ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ تشہیری مہم میں جمع ہونے والے ہجوم ووٹ میں تبدیل ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.