جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی دمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں ضمانت کیلئے داخل عرضی آج خارج کر دی۔
جسٹس اپریش سنگھ کی بینج نے مسٹر یادو کی جانب سے داخل ضمانت عرضی پر سماعت کے بعدکہاکہ آرجے صدر نے دمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا کی کل مدت کا آدھاوقت بھی پورا نہیں کیا ہے اس لئے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی اور ان کی ضمانت عرضی خارج کی جاتی ہے۔
مسٹر یادو کی جانب سے دائر ضمانت عرضی میں ان کی بڑھتی عمر اور خراب صحت کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ عرضی میںدرخواست کی گئی ہے کہ وہ سزا کی مدت کا آدھا سے زیزدہ وقت جیل میں گذار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: میرے زخموں پر مرہم لگ گیا: نربھیا کی ماں
رانچی راجندر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق آرجے ڈی صدر شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، کرانک کڈنی ڈیزز ( اسٹیج تھری)، فیٹی لیور، پرینل انفیکشن، ہائپر یوریسیمیا، کڈنی اسٹون، فیٹی ہیپو ٹائی ٹس اور پروٹسٹ جیسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔