ETV Bharat / city

بہار کی شاندار تاریخ پر خصوصی رپورٹ - سیپاہیوں کی بغاوت سے لے کر ستیہ گرہ

سپاہیوں کی بغاوت سے لے کر ستیہ گرہ اور آزادی میں بہار نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اسی صوبے کے ضلع ویشالی میں پہلی بار جمہوریت کا آغاز ہوا، بہار نے ہی تعلیم کے میدان میں دنیا کو بیدار کیا۔ بہار صوفی سنتوں اورعظیم ہستیوں کی سرزمین رہی ہے۔

بہار کی تاریخ شاندار ہے
بہار کی تاریخ شاندار ہے
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 6:34 PM IST

Updated : Mar 22, 2021, 7:20 PM IST

ہر برس یوم بہار کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے، لیکن رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے کوئی پروگرام نہیں کیا جاسکا۔ اسی کے ساتھ ہی، سرکاری اسکولوں میں کسی بھی طرح کے پروگرام کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

بہار کی تاریخ شاندار ہےبہار کی تاریخ شاندار ہے

خیال رہے کہ 22 مارچ سنہ 1912 میں بہار کو بنگال سے الگ کرکے ایک الگ ریاست بنائی گئی تھی۔

مزید آپ کو بتادیں کہ بہار کا پہلا نام مگدھ تھا اور دارالحکومت پٹنہ کو پاٹلی پترا کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ہندو پُران کے مطابق ماتا سیتا کی ولادت بھی اسی بہار میں ہوئی اور اسی ریاست میں رام اور سیتا کا ملن بھی ہوا۔

بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ راجندر پرشاد کا بھی تعلق بہار سے ہی تھا۔ بہار سے ہی بدھ اور جین مذہب کی ابتدا ہوئی ساتھ ہی بدھ اور مہاویر جین کی ولادت بھی یہی ہوئی۔ سکھوں کے دسویں گرو گرو گووند سنگھ کا تعلق بھی اسی سرزمین سے ہے۔

بہار کے ویشالی ضلع کو دنیا کی پہلی جمہوریہ سمجھا جاتا ہے۔ دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی نالندہ یونیورسٹی بھی یہی موجود ہے۔

بھارت کے مشہور راجہ چندر گپتا موریا، وکرمادتیہ اور اشوکا کا تعلق بھی بہار سے ہے۔

عالمی مشہور ریاضی دان آریہ بھٹہ بھی بہار سے تھے۔

بہار میں ہی دنیا کا سب سے بڑا جانوروں کا میلہ لگتا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ آج بہار کی 109ویں یوم تاسیس ہے، جس پر ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Last Updated : Mar 22, 2021, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.