ETV Bharat / city

کشن گنج: لاک ڈاؤن 4 میں شرائط کے ساتھ راحت دی گئی

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 12:46 PM IST

کشن گنج ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر آدتیہ پرکاش کے ایک حکم نامے کے مطابق ضلع میں لاک ڈاؤن کے نئے ضابطوں کو 2 جون سے عمل میں لایا جائے گا اور یہ ضابطے آٹھ جون تک جاری رہیں گے۔

کشن گنج: لاک ڈاؤن 4 میں شرائط کےساتھ راحت دی گئی

ریاست بہار میں لاک ڈاؤن کے مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 8 جون مقرر کر دیا گیا ہے جس کے تحت کشن گنج ضلع میں بھی کچھ نئے ضابطوں کے تحت لاک ڈاؤن میں کچھ راحت دی گئی۔ کشن گنج ضلع انتظامیہ نے پیر کو دیر شام ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ضلع میں لاک ڈاؤن کو لے کر نئے ضابطوں کا اعلان کیا ہے جس میں چند شرائط کے ساتھ مختلف دکانوں کو صبح 6 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور ان دکانوں کے لئے متبادل دن مقرر کر دیا گیا ہے حالانکہ کچھ دکانیں ایسی ہیں جنہیں روزانہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے دکانوں کو تین گروپز میں تقسیم کر دیا ہے۔ روزانہ کھولنے والی دکانوں کو پہلے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جس میں کھاد، بیج، کسانوں کے سامانوں کے متعلق دکانیں، پھل، سبزی، دودھ، گوشت، مچھلی، پی ڈی ایس، پان کی دکانیں ہیں جبکہ پیر، بدھ اور جمعہ کے روز کھولنے والی دکانوں کو دوسرے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جس میں الیکٹرانک، الیکٹرانک مرمتی، سیلون، پارلر، زیوارت، ٹائر ٹیوب، اسپائر پارٹس، آٹوموبائل خرید فروخت، گیرج وغیرہ ہیں جبکہ منگل، جمعرات اور سنیچر کو کھولنے والی دکانوں کو تیسرے گروپ میں رکھا گیا جس میں کپڑا، ریڈیمٹ، جوتا چپل، اسپورٹ، برتن، کتاب قلم کاپی کی دکانیں، ڈرائی کلینر وغیرہ ہیں۔ وہیں ریسٹورنٹ، مٹھائی اور ہوٹل کو صبح 9 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک ہوم ڈیلیوری دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس لاک ڈاؤن 4 میں سرکاری دفاتر میں 25 فیصد حاضری کے ساتھ شام 4 بجے تک کام کاج کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ غیر سرکاری دفاتر کو فی الحال بند رکھنے کی بات کہی گئی ہے حالانکہ اس لاک ڈاؤن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کچھ راحت ضرور دی گئی ہے لیکن کووڈ 19کو لے کر بنائے گئے ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کی بات حکم نامہ میں صاف طور پر کہی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.