ETV Bharat / city

کشن گنج: کانگریس کا کسان ستیہ گرہ پیدل مارچ - کشن گنج، بہار

کشن گنج کانگریس کارکنان نے زرعی قوانین کے خلاف آج ضلع میں کسان ستیہ گرہ پیدل مارچ نکال کر پرزور مخالفت کی، جس میں بہار کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور کانگریس کے تمام کارکنان نے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا۔

Kishanganj: Congress farmer Satyagraha marched on foot
کشن گنج: کانگریس کا کسان ستیہ گرہ پیدل مارچ
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:43 AM IST

کشن گنج: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف آج کانگریس نے ستیہ گرہ پیدل مارچ نکالا۔ یہ مارچ کشن گنج شہر کے لہرا چوک سے شروع ہو کر بہار بس اسٹینڈ و کلکٹریٹ ہوتے ہوئے کانگریس ضلع دفتر پہنچا، جہاں یہ پیدل مارچ اختتام ہوا۔ جس کے بعد ضلع پارٹی دفتر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر کانگریس بہار انچارج بھگت چرن داس، کانگریس ریاستی صدر مدن موہن جھا، کانگریس کارگزار ریاستی صدر کوکب قادری، کشن گنج رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید، رکن اسمبلی اظہار الحسن، انل شرما، یوتھ کانگریس ریاستی صدر گنجن پٹیل، دولت امام انتخاب عالم وغیرہ موجود رہے۔

کانگریس کے ریاستی انچارج بھگت چرن داس نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنما راہل گاندھی کی ایک آواز پر ملک کے گوشہ گوشہ سے کانگریس کارکنان و لیڈران اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر اناج پیدا کرنے والے کسان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کسان بھائیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بی جے پی سرکار کو ہر حال میں یہ سیاہ قوانین واپس لینا ہوگا، جب تک یہ قوانین واپس نہیں ہو جاتے تب تک ہم کانگریس کے سبھی لیڈران و کارکنان کسان بھائیوں کے ساتھ سڑکوں پر رہیں گے۔

Kishanganj: Congress farmer Satyagraha marched on foot
کانگریس کا کسان ستیہ گرہ پیدل مارچ

اس دوران پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے کشن گنج رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جاوید نے بھی زرعی قوانین کی پر زور مخالفت کی۔ ساتھ ہی کارکنان کو پارٹی کے تیئں مزید محنت کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو ریاست بھر میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حق کی آواز بلند کرنے میں مزید قوت مل سکے۔ اس موقع پر مدن موہن جھا، کوکب قادری، انل شرما کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی زرعی قوانین کو لیکر اظہار خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.