عوامی رابطہ کے دوران ایم ایل اے نرجن رام کے سامنے ہی دیہی لوگوں نے جم کر مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ہاتھوں میں تختی لیکر اپنی مخالفت درج کی۔ مقامی لوگوں نے ایم ایل اے پر الزام عاٸد کیا کہ وہ دس سال میں پہلی بار گاٶں میں آئے ہیں۔
جب پہلی بار ایم ایل اے بنے تھے تبھی گاٶں میں آمد و رفت کے لیے سڑک تعمیر کرانے کا وعدہ کیے تھے لیکن دس سال میں سڑک تعمیر نہیں ہو سکی اور ایم ایل اے صاحب بلانے پر بھی کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرتے تھے۔