ETV Bharat / city

کیمور: سوشل ڈسٹنسنگ سمیت احتیاطی تدابیر کا کھلے عام مذاق

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 3:18 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم لاک ڈاون میں نرمی اور مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود لوگ سوشل ڈسٹنسگ سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے نہیں دیکھے جا رہے ہیں۔

کیمور: معاشرتی دوری سمیت احتیاطی تدابیر کا کھلے عام مزاق

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ضلع میں اب تک 99 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ تاہم لاک ڈاون میں نرمی و رعایت کے بعد لوگ انتظامیہ اور ماہرین کی جانب سے مرتب کردہ سوشل ڈسٹنسنگ سمیت دیگر احتیاتی تدابیر کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

کیمور ضلع میں زیادہ تر لوگ نہ تو ماسک پہنے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور نہ ہی منہ کو کسی کپڑے سے ڈھانپنے کی زحمت گوارہ کر رہے ہیں۔

دکان ہو یا گاڑی، سبزی فروش ہو یا سٹرک کے کنارے چائے کی دکان ہر طرف لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔

گاڑیوں میں پہلے کی طرح مسافروں کا ہجوم ہے، سماجی فاصلے کا کہیں خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ دکاندار یا ڈرائیور سماجی فاصلے کے سلسلے میں کوئی سنجیدگی ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

انتظامی عہدیدار بھی اس بارے میں سست دکھائی رہے رہے ہیں۔ معاشرے میں کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے، عوام کو اس بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور انہیں ماہرین صحت کی جانب سے مرتب کردہ ہدایات پر عمل کرانے سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے خاص سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

خریدار و دکاندار، مسافر و ڈرائیور حضرات بغیر کسی خوف کے شرائط و دیگر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مرتب کردہ اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں کورونا وائرس کم ہونے کے بجائے مزید پھیل سکتا ہے، اس کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.