در اصل موہنیا تھانہ علاقہ کے دلہا پور ہرناتھ پور گاؤں میں 14 مئی کو گاؤں کے ایک ٹیچر نے اپنے لڑکے کی شادی کی تاریخ طے کر رکھی تھی۔ اسی دن لڑکے نے تلک اور شادی کی رسومات کو پورا کرنے کے بعد گاؤں کی ہی ایک لڑکی کو لے کر فرار ہو گیا۔
اس معاملے میں موہنیہ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے لواحقین نے لڑکے کی گرفتاری اور لڑکی کی محفوظ واپسی سے متعلق شکایت درج کرائی ہے۔ تاہم لڑکا گذشتہ ایک ماہ سے فرار ہے۔
لڑکے کے والد پر لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے مسلسل دباؤ بنایا جارہا تھا۔ تاہم لڑکا گرفت سے باہر بتایا جارہا ہے۔
اسی درمیان آج لڑکے والد معمول کے مطابق گھر کے لیے روانہ ہورے تھے تو لڑکی کے گھروالوں نے لڑکے کے والد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں لڑکے والد سمیت دیگر ایک دیگر شخص بھی زخمی ہوئے گئے۔ دونو ں زخمیوں کو موہیانہ سب ڈویژنل ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔'