ETV Bharat / city

ایک ایسا گاٶں جہاں ایک بھی سرکاری اسکول نہیں - کیمور ضلع کے ادھورا بلاک

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک ایسا بھی گاٶں آباد ہے جہاں آزادی کے لمبے وقفے کے بعد بھی گاؤں میں کوئی سرکاری اسکول نہیں ہے۔ ضلعی محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی اب تک اس گاٶں کو تعلیم سے جوڑنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ضلع کے پہاڑی پر آباد دیآواں گاؤں میں 'سرو شکچھا ابھیان' کا نعرہ سب پڑھیں سب بڑھیں، بالکل ناکام دکھاٸی پڑ رہا ہے۔

kaimur district: A village without a government school
ایک ایسا گاٶں جہاں ایک بھی سرکاری اسکول نہیں
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:38 PM IST

کیمور ضلع کے ادھورا بلاک کے تحت آنے والے اس گاٶں میں ایجوکیشن تو دور، آمد رفت کی بھی بہتر سہولت موجود نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں نے گورنمنٹ کی جانب سے گاٶں میں اسکول کھولنے کی کوٸی پہل ہوتا نہ دیکھ کر خود ہی ایک پھونس کی جھونڑی بنا کر وہاں ایک اسکول کھول لیا ہے۔

ایک ایسا گاٶں جہاں ایک بھی سرکاری اسکول نہیں

مقامی باشندہ ستیندرکمار، دیپک رام، گڈو رام بتاتے ہیں کہ دیآواں گاٶں پوری طرح سے پہاڑ کے اوپر بسا ہوا ہے۔یہاں آمد رفت کی کوٸی سہولیات موجود نہیں ہے۔ گاٶں جانے کے لیے پہاڑ کے اوبڑ کھابڑ اور پتھریلے راستہ سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔مقامی بچے چھ کیلو میٹر دور دوسرے گاٶں میں موجود اسکول نہیں پہنچ پاتے۔

دشواریوں کو دیکھتے ہوئے گاٶں والوں نے ایک پھوس کی جھونپڑی بنا کر ایک پراٸیوٹ اسکول کھول ڈالا۔ جس میں ایک استاد کو بھی بحال کیا گیا۔ جن کے ماہانہ کے ساتھ تمام تر اخراجات بھی گاٶں والے چندہ اکٹھا کر کے دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیمور: 27 مراکز پر دسویں کے امتحانات ہوں گے

مقامی لوگوں کو یہ امید ہے کہ' شائد ڈی ایم یا ایس پی کا دورہ اس گاٶں میں ہو اور یہاں بھی سرکاری سطح پر اسکول کھل جائے۔اور بچہ تعلیم حاصل کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.