خیال رہے کہ گذشتہ دنوں گری راج نے آبادی کنٹرول سے متعلق اک بار پھر بیان دیا تھا جس پر جے ڈی یو کے ترجمان سنجے سنگھ نے نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ آبادی کے بجائے اپنی وزارت کی ذمہ داریوں کی فکر کریں۔
مسٹر سنگھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر آج ٹوئٹ کر کے کہاکہ 'بڑھتی آبادی اور اس کے مقابلے کم ہوتے وسائل کو کیسے جھیل پائے گا ہندوستان ۔ آبادی ہر نظریے سے ہندوستان کیلئے خطرناک ہے'۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے کہاکہ ہندوستان سال 2027 میں چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
اس پر جے ڈی یو کے ترجمان سنجے سنگھ نے مرکزی وزیر کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے 130 کروڑ عوام نے مکمل ہوئے لوک سبھا انتخاب میں قومی جمہور ی اتحاد ( این ڈی اے ) کو ترقی اور راشٹر واد کے مدعے پر ووٹ دیا ۔ آباد ی میں اضافہ واقعی میں ایک مسئلہ ہے اور اس کا دھیان سب کو ہے ۔
آبادی کنٹرول کیلئے ہرممکن کوشش ہونی چاہے لیکن گیری راج جی آپ کو مرکزی حکومت میں جس محکمہ کی ذمہ داری ملی ہے اس کی فکر کرنی چاہئے ۔