جتن رام مانجھی نےکہا کہ کشن گنج سے ایم آئی ایم کی کامیابی سے دلت مسلم اتحاد کی راہ ہموار ہوئی ہے، انھوں نے ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے خلاف بعض افراد کی جانب سے کیے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ فرقہ پرستی اور جعلی قوم پرستی سے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔
جتن رام مانجھی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی بھی پارٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے انتخاب میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ مجلس کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مانجھی کی پارٹی آر جے ڈی کی زیر قیادت پانچ جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہے۔
ایم آئی ایم نے کشن گنج کے علاوہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی سیاست میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
بہار: جتن رام مانجھی نے ایم آئی ایم کی سراہنا کی
ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر اور بہار کےسابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی نے کشن گنج کے ضمنی انتخاب میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی کامیابی پر ردعمل دیا۔