سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا نوجوان اور سماجی کارکن کی فساد کے نام پر ہو رہی گرفتاری کے خلاف جن جن سیوا سنگھ نے آج دارالحکومت پٹنہ میں مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً بلا شرط رہائی کا مطالبہ کیا'۔
جن جن سیوا سنگھ کے رکن محمد آفتاب عالم نے کہا کہ دہلی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شامل لوگوں کو فساد کے نام پر جھوٹھے مقدمہ میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں حکومت ہند خصوصی طور پر وزیر داخلہ امت شاہ دہلی پولیس کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ جس راگنی تیواری نے فسادات کو بھڑکایا وہ کھلے عام سڑکوں پر گھوم رہی ہے لیکن طلبا کو بلا وجہ گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں بلا شرط رہا کیا جائے'۔
اے آئی ایس ایف طلباء یونین کے رکن توصیف عالم نے کہا کہ' اس وباء کے دور میں جب لوگ بدحال ہیں ہزاروں کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ اس حال میں بھی یہ حکومت گندی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ جتنے بھی تحریک سے جڑے لوگ ہیں ان کو فرضی یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگ یہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ گرفتار کیے گئے سبھی لوگوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔'
جن جن سیوا سنگھ کے کنوینر اقبال امام نے کہا کہ جن لوگوں کو جھو ٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ ان پر کیے گئے کیس واپس لیں ۔ انہیں بلا شرط رہا کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ "فرضی منصبی" کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کابینہ کے ان وزیروں کو گرفتار کرائیں جو ملک اور آئین کے خلاف بولتے ہیں'۔