ETV Bharat / city

جماعت اسلامی ہند کا بہار میں 9 فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کے قیام کا اعلان - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

ماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی معاشرہ کے سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مختلف اسباب کی بنا پر خاندانی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ شادی کے فوراً بعد شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات شروع ہو جاتے ہیں۔

فیملی کاونسلنگ سنٹر
فیملی کاونسلنگ سنٹر
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:51 PM IST

ازدواجی زندگی کو ٹوٹنے اور خاندانی شیرازے کو بکھرنے سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی ہند بہار ریاست کے نو مقامات پر فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کرے گی۔ پٹنہ واقع مرکز اسلامی میں فیملی کاؤنسلنگ پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر جمعرات کواپنے خطاب میں امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کا قیام جماعت اسلامی ہند بہار کے میقاتی منصوبہ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاؤنسلنگ کے ذریعہ رشتوں میں پڑچکے دراڑ کو پاٹنے کی کوشش کی جائے گی۔

امیرحلقہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کے لئے کاؤنسلنگ کے پروفیشنل کورس کا نظم کیا جائے گا۔

جن نو مقامات پر فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کئے جائیں گے ان میں پٹنہ، دربھنگہ، مظفرپور، ارریہ، بہارشریف، موتیہاری، سمستی پور، رام نگر اور ہسوا شامل ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے شعبہ اسلامی معاشرہ کے سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مختلف اسباب کی بنا پر خاندانی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ شادی کے فوراًبعد شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات شروع ہو جاتے ہیں۔

فریقین کے سرپرست یا رشتہ داروں کے ناقص مشورے، بے جا مداخلت اور انانیت کی وجہ سے یہ اختلافات مزید پیچیدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ بروقت کاؤنسلنگ سے حالات کو بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند نے پورے ملک میں فیملی کاؤنسلنگ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام غالب ہونے کے لیے آیا ہے نہ کہ مغلوب

مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں کافی تعداد میں فیملی کاؤنسلنگ سنٹرقائم ہو چکے ہیں۔ مولانا ندوی نے کہا کہ ان مراکز میں قرآن و حدیث اور شریعت کے اصولوں کی روشنی میں کاؤنسلنگ کی جاتی ہے۔ الحمدللہ اس کے کافی اچھے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.