ETV Bharat / city

ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے عہدہ سنبھالا

ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کو پروموشن کے ساتھ محکمہ صحت پٹنہ کا سکریٹری بنائے جانے کے بعد آئی ایس پرشانت کمار کو ارریہ ضلع کا نیا کلکٹر متخب کیا گیا ہے۔

District Collector Prashant Kumar took over
ضلع کلیکٹر پرشانت کمار نے عہدہ سنبھالا
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:15 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:40 PM IST

ریاست بہار میں حکومت نے بڑے پیمانے پر ضلع کلکٹر کا تبادلہ کیا ہے جس کے تحت ارریہ کے ضلع کلکٹر کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

سابق ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو کے پروموشن کے ساتھ محکمہ صحت پٹنہ کا سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ ارریہ ضلع کی کمان آئی ایس پرشانت کمار کے حوالے کرتے ہوئے ان کو نیا ضلع کلکٹر متخب کیا گیا ہے۔

ضلع کلیکٹر پرشانت کمار نے عہدہ سنبھالا

ضلع کلکٹر پرشانت کمار کے ضلع کلکٹریٹ کا عہدہ سنبھالتے ہی اعلیٰ افسران نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور گلپوشی دے کر خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار ایک برس قبل ارریہ میں ہی ایس ڈی او کے عہدے کے ساتھ خدمت انجام دے رہے تھے اس کے بعد انہیں مونگیر کا ڈی ڈی سی بنا کر بھیج دیا گیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ ضلع ہمارے لیے کوئی نیا نہیں ہے اس ضلع سے اور یہاں کے مسائل سے میں بخوبی واقف ہوں۔

پرشانت کمار نے کہا کہ ہماری ترجیحات کاموں میں ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے مختلف منصوبوں کو عوام تک پہنچانا، جل جیون ہریالی کو بہتر انداز میں نافذ کرنا، ضلع میں نظم و نسق بہتر بنانا ہے.

اس کے بعد ضلع کلکٹر نے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اہم نشست بھی منعقد کی جس میں ضلع میں چل رہے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی ایم انیل کمار، ایس ڈی او روزی کماری، سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد سمیت درجنوں افسران موجود تھے.

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.