ETV Bharat / city

گیا میں نکسلیوں نے کمیونیٹی عمارت کو تباہ کردیا - انج سنگھ کے گھر پر حملہ

نکسلیوں نے سابق رکن کونسل انُج سنگھ کے خلاف پرچہ بھی چھوڑا ہے ۔ ساتھ ہی گاﺅں والوں کو انج سنگھ سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں رکھنے کی تنبیہہ دی گئی ہے ۔

In Gaya, the Naxals blew up a community building
گیا میں نکسلیوں نے کمیونیٹی عمارت کو اڑایا
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:49 PM IST

بہار میں نکسل متاثرہ گیا ضلع کے ڈمریا تھانہ علاقہ میں ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماﺅنواز کے نکسلیوں نے دھماکہ کر کے کمیونیٹی بلڈنگ کو اڑا دیا ۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے پیر کو یہاں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قریب 12 کی تعداد میں نکسلیوں نے اتوار کی دیر رات بودھی بگہا گاﺅں میں کمیونیٹی عمارت کو ڈائنا مائٹ لگا کر اڑاد یا ۔ نکسلیوں نے سابق رکن کونسل انُج سنگھ کے خلاف پرچہ بھی چھوڑا ہے ۔ ساتھ ہی گاﺅں والوں کو انج سنگھ سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں رکھنے کی تنبیہہ دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

نتیش نے ساتویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا

مشرا نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ نکسلیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ڈمریا بودھی بگہا گاﺅں میں انج سنگھ کی آبائی رہائش ہے۔ سال 2013 میں نکسلیوں نے انج سنگھ کے گھر پر حملہ کر کے کئی گاڑیوں مں آگ لگا دی تھی ۔ ساتھ ہی سولر پلیٹ اور دیگر سامان کو تباہ کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.