ETV Bharat / city

پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بخوبی نبھاؤں گی: شگفتہ عظیم - bihar news

جے ڈی یو کی خاتون رہنما و رکن اسمبلی کی سابق امیدوار شگفتہ عظیم کو جے ڈی یو کی ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کئے جانے کے بعد آج شہر کے ضلع پریشد ڈاک بنگلہ میں ارریہ جے ڈی یو تکنیکی سیل کی جانب سے شگفتہ عظیم کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

Shagufta Azeem
شگفتہ عظیم
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 11:02 AM IST

ارریہ : کارکنان نے شگفتہ عظیم کو گلدستہ و پھول مالا سے استقبال کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ پروگرام کی صدارت تکنیکی سیل کے ضلع صدر سنجے رائے نے کی جب کہ نظامت کے فرائض برجیش رائے نے انجام دیئے۔

ویڈیو

اس موقع پر لوک سبھا کے ارریہ ضلع انچارج سنیل رائے نے کہا کہ شگفتہ عظیم ایک منجھی ہوئی لیڈر ہیں۔ پارٹی کا یہ قدم قابل ستائش ہے کہ ایسی باصلاحیت خاتون کو آگے لانے کا کام کیا ہے۔ یقیناً شگفتہ عظیم جس طرح سے اپنے ضلع میں پارٹی کو مضبوط کرتی رہی ہیں اب وہ ریاست میں جاکر پارٹی کو مزید مضبوط کریں گی۔

I will fulfill the responsibility given by the party: Shagufta Azeem
پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بخوبی نبھاؤں گی: شگفتہ عظیم

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار نے جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ قابل دید ہیں۔ ایسا کوئی شعبہ نہیں جہاں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہوں۔ آج گاؤں گاؤں میں سڑک، بجلی اور پانی پہنچ چکا ہے۔ نتیش کمار نے ترقی کے معاملے میں بہار کو قومی افق پر اپنی الگ شناخت قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موہن بھاگوت کا موپ لنچنگ کے خلاف تبصرہ

اس موقع پر شگفتہ عظیم نے تہنیتی تقریب منعقد کرنے کے لیے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور پارٹی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے، اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بہار کو نتیش کمار کے کاموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، آج ہر بہاری خود بہاری ہونے پر فخر کرتا ہے۔ آج سات عزائم منصوبہ کے تحت گھر گھر نل منصوبہ، جل جیون ہریالی پروگرام نے بہار کی تصویر بدل دی ہے۔ آج بہار میں شراب کی ممانعت کی وجہ سے خواتین پر مظالم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ شگفتہ عظیم نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے این آر سی و سی اے اے کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ان تمام لوگوں کو دوبارہ سے پارٹی سے جوڑنے کا کام کروں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.