آج بہار کے دارالحکومت پٹنہ کی عوام نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنا احتجاج انسانی زنجیر کی شکل میں درج کرایا اور بہار کی عوام نے انسانی زنجیر کی ایک نئی تاریخ رقم کرائی۔
بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت میں ریاست کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں سمیت 34 ملی و دوسری جماعتوں نے انسانی زنجیر کا اہتمام کیا تھا۔ آج کے اس انسانی زنجیر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام کسی سیاسی جماعت یا رہنما کا محتاج نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر لوگ سڑکوں پر نکلے اور ہاتھ سے ہاتھ جوڑ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
گاؤں دیہات شہر اور قصبہ ہر جگہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ آپ سے ہاتھ جوڑ کر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ حکومت کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ ہم کسی بھی نا انصافی اور ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پوری قوت سے اس قانون کا مقابلہ کریں گے۔