ہوٹل ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ بودھ گیا میں مہابودھی مندر کی زیارت کرنے اور گھومنے آنے والے چینی سیاحوں کو ٹھہرنے کے لیے ہوٹل نہیں دیا جائے گا۔ ہوٹلوں کے باہر نوٹس چسپاں کرکے چینی سیاحوں کے لئے داخلے پر بابندی لگائی گئی ہے۔
ہوٹل ایسوسی ایشن بودھ گیا اور ہوٹل مالکوں کی طرف سے یہ پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ہوٹلوں کے باہر اسکو لیکر نوٹس بھی چسپاں کی گئی ہے۔ ہر برس ہزاروں چینی سیاح وبودھ عقیدت مندوں کی مہابودھی مندر کی زیارت کے لئے آمد ہوتی ہے ۔
واضح ہو کہ بھارت وچین کی سرحد پر گلون گھاٹی میں ہوئے واقعے کے بعد سے ہی بودھ گیا میں چین کے خلاف ناراضگی ہے ۔چینی فوج کے حملے میں شہید ہوئے جوانوں میں بہار کے رہنے والے بھی جوان شامل تھے ۔بودھ گیا ہوٹل ایسوسی ایشن نے جمعہ کو میٹنگ کرکے فیصلہ لیا ہے کہ بودھ گیا کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے کے لئے چینی باشندوں کو جگہ نہیں دی جائیگی ۔بودھ گیا کے ہوٹلوں کے باہر ' چائینز ٹورسٹ ناٹ الاوڈ ان دس ہوٹل ' کا پوسٹر بھی لگایا ہے ۔
ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سوداما نے کہا کہ چین کی حرکت اور دھوکے بازی سے ہر ہندوستانی خفا ہے ۔پوری دنیا میں چینیوں کی بزدلانہ حرکت کی مزمت کی گئی ہے ۔چینیوں کے لئے انکے ہوٹلوں میں جگہ نہیں ہے ۔یہ فیصلہ مالکان اور ایسوسی ایشن کا اپنی سطح سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری روایت مہمانوں کے استقبال کی رہی ہے تاہم چینیوں کی حرکت سے ملک کی عوام کوٹھیس پہنچی ہے۔