ETV Bharat / city

Minority Minister Zama Khan Visit Anjuman e Islamia: تاریخی انجمن اسلامیہ کے ہال کا افتتاح مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع - انجمن اسلامیہ ہال پٹنہ

بہار کے پٹنہ میں زیر تعیمر انجمن اسلامیہ ہال Anjuman e Islamia Hall Patna کا تعمیراتی کام اپنے آخری مرحلے میں ہے، اس سمت ریاستی وزیر اقلیتی محمد زماں خان Minority Minister Bihar Zaman Khan اور سنی وقف بورڈ کے چئیرمین الحاج ارشاد اللہ نے انجمن پہنچ کر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت ضروری ہدایت دی۔

Minority Minister Zama Khan Visit Anjuman e Islamia
author img

By

Published : Jan 20, 2022, 10:14 AM IST

راجدھانی پٹنہ کی تاریخی عمارت انجمن اسلامیہ ہال Anjuman e Islamia Hall Patna کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں چل رہا ہے، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر زماں خان Minister for Minority Welfare Zaman Khan نے چھ منزلہ عمارت کی سبھی منزل میں چل رہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دی۔

ویڈیو دیکھیے۔

اقلیتی وزیر Minority Minister Bihar نے کہا کہ سبھی کاموں کو معیاری انداز میں مکمل کرانے کو لیکر ٹھیکیدار اور انجنئیر کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار سے کہا کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی سطح پر کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہے کیونکہ یہ یہ عمارت ایک کثیر المقاصد عمارت ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔

Anjuman-e-Islamia  Patna
انجمن اسلامیہ ہال کا معائنہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر زماں خان اور ساتھ میں ہیں بہار سنی وقف بورڈ چیئرمین الحاج ارشاد اللہ
وزیر زماں خان Minority Minister Bihar Zaman Khan نے کہا کہ جن مقاصد کے تحت جس جگہ کا استعمال کیا جانا ہے اسی انداز میں مکمل کیا جائے تو بہتر ہے، ریاستی حکومت سبھی ترقیاتی کاموں کو معیاری طریقے سے مکمل کرانے کے لئے پابند عہد ہے، اس میں کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر نے مزید کہا کہ اس عالیشان تاریخی عمارت کا کام فروری میں مکمل ہو جائے گا اور مارچ کے پہلے ہفتے میں وقف بورڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ جس پر ٹھیکیدار و انجنئیر نے یقین دہانی کرائی کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اس عمارت کا افتتاح کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:

اس موقع پر بہار سنی وقف بورڈ Bihar Sunni Waqf Board کے چیئرمین ارشاد اللہ Irshad Ullah نے کہا کہ زیر تعمیر انجمن اسلامیہ ہال وزیر اعلیٰ نتیش کمار Chief Minister Nitish Kumar کی خصوصی دلچسپی سے نئے سرے سے تعمیر کرائی جا رہی ہے، یہ عمارت نہ صرف پٹنہ کے لئے بلکہ پورے بہار کے اقلیتوں کے لئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہوگا۔ اس چھ منزلہ عمارت میں تمام تر سہولیات فراہم ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.