گرام رکشا دل کے اراکین شہری اور دیہی علاقوں میں چوکیداری کرتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے ضلع کلکٹر کو گیارہ نکاتی میمورنڈم دیا گیا اور ان مطالبات کو جلد سے جلد منظور کرنے کی گزارش کی گئی۔
تنظیم کے رکن انوار عالم نے حکومت کی سرد مہری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی حصولیابی کے لیے جمہوری طریقے سے احتجاج کرتے رہیں گے جب تک کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے۔
تنظیم کے نائب صدر دیواکر سلنکی، میڈیا انچارج نیرج جھا، دلیپ یادو، مدھو کماری، خوشبو کماری، سنجے کمار شاہ، نیلم دیوی جیوتی سنگھ، سیتا رام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔