ETV Bharat / city

پٹنہ: کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد مریض گھر روانہ

نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد 10 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے ان میں 5 مریض مونگیر کے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام کورونا مرض سے صحتیاب ہو کر گزشتہ روز اپنے گھر لوٹ گئے۔

کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد گھر روانہ

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 12:34 PM IST

ریاست بہار میں کورونا متاثروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ایک اچھی خبر یہ بھی ہے دارالحکومت پٹنہ کے ایک ہسپتال میں داخل 10 کورونا متاثر مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ان مریضوں کا ایکسرے اور دیگر ضروری جانچ کیے جانے کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے خبر دی ہے کہ ان تمام مریضوں کا علاج ڈبلیو ایچ او اور حکومت ہند کی گائیڈ لائن کے مطابق کیا گیا تھا۔ اب تک اس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے 33 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے یکم اپریل سے 22 اپریل کے درمیان 23 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔ یہاں سے صحتیاب ہونے والے زیادہ تر مریض مسلمان ہیں۔

ان صحتیاب ہونے والوں میں 5 مریض مونگیر، 3 نالندہ اور 1-1 بکسر اور بھوجپور اضلاع کے ہیں۔

ان سب صحتیاب ہوئے لوگوں کو 14 روز کے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ان مریضوں میں مونگیر کے جمال پور صدر بازار کے 55 سالا محمد علاؤالدین، 30 سالہ محمد اخلاق احمد، 26 سالہ ناہدہ خاتون، 40سالہ محمد مصطفی اور 21 سالہ سے خاتون شامل ہیں۔مونگیر کے ان مریضوں کو 17 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

نالندہ کے خاص گنج بہار شریف کی 35 سالہ سلمہ پروین کو 15 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا۔جبکہ نالندہ کے سو سرائے شیخانہ خرد کے باشندہ 16 سالہ محمد کیف اکرم کو 17 اپریل اور بہارشریف کے 55 سالہ ڈاکٹر محمد جہانگیر کو 19 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا۔

نیا بھوجپور بکسر کے 30سالہ ارمان انصاری اور رام پور بھوجپور کے 24 سالہ راجیش کمار سنگھ کو 19 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا۔ان تمام 10 مریضوں کی رپورٹ دوبارہ منفی آئی تھی اس کے بعد انہیں گھر بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.