ETV Bharat / city

گیا: دس کلومیٹر پیدل چل کر ہسپتال پہنچتے ہیں مریض - سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کا آبائی گاؤں

آزادی سے اب تک گیا کے ایک گاؤں میں پکی سڑک نہیں ہے۔ بارش میں راستہ خراب ہونے کی وجہ سے مریض کو چارپائی سے ہسپتال پہنچایا جاتا ہے کیونکہ گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو جاتی ہے۔ سیاسی رہنماء صرف یقین دہانی کراتے ہیں جبکہ گاؤں میں بجلی ، سڑک ، صاف پانی ، نالی و گلی جیسی بنیادی سہولت نہیں ہے۔

Gaya: Patients walk ten kilometers to reach the hospital
گیا: دس کلومیٹر پیدل چل کر ہسپتال پہنچتے ہیں مریض
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 1:30 PM IST

بہار میں حکومت کسی کی بھی ہو تاہم جہاں پہلے سے بنیادی سہولتیں نہیں ہیں وہاں پر سہولیات دستیاب نہیں کرائی جا رہی ہیں۔ حکومت کو کیا فرق پڑتا ہے کہ آج بھی گاؤں کے لوگ بیمار پڑنے پر ایمبولنس کے بجائے کھاٹ پر ہسپتال جاتے ہیں، گویا کہ زندہ رہنے پر بھی چار افراد کا کاندھا لگتا ہے۔حکومت کے افراد ڈھنڈھورا پیٹتے ہیں کہ گاؤں گاؤں تک ترقی ہوئی ہے۔ تاہم آج بھی کئی ایسے علاقے ملیں گے جہاں ترقی تو دور بنیادی سہولت بھی نہیں ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار کی حکومت کی ترقی بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے آبائی گاؤں مہکار کے قریب کا گاؤں کٹاری تک نہیں پہنچی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ یہاں سڑک نہیں بنائی گئی ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے توقع کی تھی کہ جیتن رام مانجھی کے دور میں گاؤں کی سڑک تعمیر ہوگی لیکن مانجھی بھی ان کے توقعات پر کھرا نہیں اتر سکے۔ نتیش کمار کی حکومت میں بھی اس گاؤں تک ترقی نہیں پہنچی ہے۔

ویڈیو

وکی کمار نامی نوجوان نے بتایا کہ یہاں کے لوگ جب بیمار ہو جاتے ہیں تو وہ چارپائی کی مدد سے پانی و مٹی کے دلدل کو عبور کرتے ہیں اور ہسپتال تک پہنچتے ہیں۔ خاص طور سے بارش کا موسم اس گاؤں کے لیے کافی پریشانی والا ہوتا ہے۔ آزادی کے 73 سال گزرنے کے باوجود اس گاؤں میں بسنے والے مقامی لوگوں کو بہار حکومت کی کسی اسکیم کا فائدہ نہیں ملا ، جس پر حکومت بڑے دعوے کرتی ہے۔

انِل مانجھی کہتے ہیں کہ ضلع گیا کے اتری اسمبلی کے کٹاری گاؤں کے لوگ آزادی کے بعد سے ہی منتظر ہیں کہ ان کے پاس بھی دوسرے گاؤں کی طرح پکی سڑک ہو اور ان کا گاؤں بنیادی سہولیات سے بھرا ہو لیکن ان کا انتظار آج تک ختم نہیں ہوا ہے۔ پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے، معمولی بیماری میں مبتلا افراد وقت پر ہسپتال نہ پہنچنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹتھے ہیں۔ یہ سڑک سابق وزیر اعلی کے آبائی گاؤں کٹاری سے مہکار کو جوڑتی ہے۔

Relatives take the patient to the hospital on a cot
مریض کو کھاٹ پر ہسپتال لے جاتے رشتہ دار

سنیل کمار نامی نوجوان کہتا ہے کہ اتری بلاک کے کٹاری گاؤں کے باشندے بنیادی سہولیات جیسے پکی سڑک ، گھر تک نل کا پانی ، تعلیم ، صحت اور بجلی وغیرہ سے محروم ہیں۔ مریض کو کھاٹ پر لٹا کر دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع خضرسرائے لے جایا جاتا ہے۔ اب بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ شائد کہ انتخاب سے قبل حکومت گاؤں کا کچھ فلاح کر دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.