بہار میں بکسر ضلع کے تل کرائے ہاتا تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اپندر ناتھ ورما نے منگل کو بتایاکہ 20 مئی کو ایک خاتون دوا لینے کیلئے پیدل سمری جا رہی تھی تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار تین لوگ آئے اور خاتون کو جھانسہ دے کر اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ تین دنوں تک لگاتار عصمت دری کرنے کے بعد خاتون کو بیہوشی کی حالت میں کھیت میں پھینک کر بھاگ گئے۔
جب گاؤں والوں نے خاتون کو دیکھا تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
مسٹر ورما نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ تفتیش کے دوران خاتون نے سبھی ملزمین کا نام بتایا۔ اس کے بعد پولیس نے پہلے ہی دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
سوموار کو دیر شام پولیس کو اطلاع ملی کہ مکیش اور من بودھ اپنے گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس دونوں سے تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔