ریاست بہارکے ضلع کیمور میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ آدھا درجن لوگوں کے جھلسنے اور قریب ایک درجن جانوروں کے بھی مرنے کی خبر ہے۔
جھلسنے والوں میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں تمام زخمی لوگوں کو بھبھوا صدر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
بھبھوا میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ایس پی رہاٸش کے سامنے درخت پر گرنے سے درخت جھلس کر سڑک پر گرگیا۔
بجلی گرنے سے مختلف مقامات پر مرنے والوں کی تعداد چار ہے جن میں اماڑھی بلاک چاند کے رہنے والے ستیا نند پانڈے، چتاڑھی بلاک چین پور کے رہنے والے راجونش رام، بہیریاں کے رہنے والے پارس بند اور پنچگاواں بلاک بھبھوا کے مکھیا رام شامل ہیں۔
ضلع پریشد چیئرمین وشومبھر یادو، سابق نگر پریشد چیرمین جینندر آریہ، پروہز خان اور سماجی کارکن اسپتال پہونچ کر مصیبت زدہ گھر والوں کے ساتھ برابر میں شریک ہوۓ اور وشومبھر یادو نے حکومت بہار سے معاوضہ کی مانگ کی ہے۔