ETV Bharat / city

سابق وزیر شیام رجک کا نتیش حکومت پر تنقید - شیام رجک کا نتیش حکومت پر تنقید

بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ رکن اسمبلی عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن راشٹریہ جنتادل میں گیارہ برس بعد واپس آئے سابق وزیر شیام رجک نے کہا کہ ملک میں دبے، کچلے لوگوں کے لیے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

Former Minister Shyam Rajak criticizes Nitish government
سابق وزیر شیام رجک کا نتیش حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:55 PM IST

سابق وزیر شیام رجک نے آر جے ڈی قانون ساز اسمبلی کی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے دس سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی موجودگی میں منعقدہ ملن تقریب میں جے ڈی یو سے ناراضگی پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ملک میں دبے، کچلے لوگوں کے لیے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہا کہ بہار کی نتیش حکومت ترقی کے نام پر صرف دکھاوا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں سماجی انصاف کا قتل ہورہا ہے وہاں وہ کسی حالت میں نہیں رہ سکتے تھے۔

آرجے ڈی لیڈر نے کہا کہ انہیں وزارت کے عہدے کی کبھی لالچ نہیں رہی، وہ جے ڈی یو میں رہتے ہوئے کئی بار تنظیم اور حکومت کے طریقہ کار پر وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملنے کے لیے وقت مانگتے رہے لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا۔

رجک نے مزید کہا کہ جے ڈی یو پارٹی کے آئین کو بھی نہیں مان رہا ہے، پارٹی آئین کی دفعہ 19 میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کسی بھی لیڈر کو بغیر وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کئے خارج نہیں کیاجاسکتا۔ ان کے معاملے میں جے ڈی یو نے اپنے آئین کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بغیر وجہ بتاﺅ نوٹس کے ہی ان کے خلاف کاروائی کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.