ETV Bharat / city

کیمور: دھان کی فصل میں لگی آگ سے لاکھوں کی ملکیت خاک

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 10:50 PM IST

مقامی لوگوں نے فاٸر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی لیکن اطلاع ملنے کے کافی دیر کے بعد فاٸر بریگیڈ پہنچا جب تک کہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا تھا۔

Fire in Paddy Field
دھان کی فصل میں لگی آگ

ریاست بہار کے کیمور ضلع سے افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے۔ کھیتوں سے کاٹ کر کھلیان میں دونی کے لیے رکھے گئے درجنوں کسان کے دھان کے بوجھے جل کر خاک ہو گئے۔ یہ واقعہ چین پور بلاک کے سرسی موضع میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق چین پور تھانہ علاقہ کے سرسی گاؤں میں دھان کے کھلیان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جب تک مقامی لوگ پہنچتے آگ کی لپٹ آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں دھان کے بوجھے کو اپنی زد میں لے لیا۔ درجنوں کسانوں کی محنت سے جمع کی گئی فصل جل کر چشم زدن میں خاک ہوگٸ۔

مقامی لوگوں نے فاٸر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی لیکن اطلاع ملنے کے بعد کافی دیر کے بعد فاٸر بریگیڈ پہنچا۔ تب تک کھلیان میں رکھے دھان کے بوجھے جل کر خاک ہو چکے تھے۔ دیر سے پہنچنے پر مقامی لوگ کافی ناراض بھی دکھے۔ مقامی لوگوں نے آگ لگنے کے اس واقعات کی اطلاع سرکل افسر اور چین پور تھانہ افسر کے علاوہ مقامی مکھیا کو بھی دی۔ لیکن اطلاع ملنے کے باوجود افسران نے فوری کاروائی نہیں کی۔ موقع پر پہنچے مکھیا پربھو ناراٸن نے کسانوں کو تین تین ہزار روپیہ کا معاوضہ اپنی جانب سے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

اس سلسلے میں سرسی گاؤں کے اکبر خان نے بتایا کہ اچانک دوپہر کے وقت کھلیان میں آگ لگ گٸ جسے گاؤں کے لوگوں کی کافی کوششوں سے قابو پا لیا گیا۔ لیکن تب تک قریب تیس بگھہ کی فصل جل کر خاک ہوگٸ۔ دیہی سدرشن پاسوان نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع محکمہ فائر کو فورا دی گٸ لیکن کافی دیر سے پہنچی تب تک جتنا جس کا نقصان ہونا تھا ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.