ETV Bharat / city

پرالی جلانے پر کسانوں کے خلاف مقدمہ درج - ڈی اے او للیتا پرساد

ریاست بہار کے کیمور میں کھیتوں میں پرالی جلانے سے ہونے والے نقصان سے آگاہ ہونے کے باوجود ضلع کے مختلف بلاکس میں کسانوں نے پرالی جلائی جس کے بعد ان کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

پرالی جلانے پر کسانوں کے خلاف مقدمہ درج
پرالی جلانے پر کسانوں کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:14 PM IST

محکمہ زراعت سے موصول اطلاعات کے مطابق کھیتوں میں فصلوں کی پرالی جلانے پر ضلع کے دس کسانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 300 کسانوں کی رجسٹریشن کو لاک کرنے کی بھی کارروائی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈی اے او للیتا پرساد نے بتایا کہ کھیتوں میں پرالی کو نہ جلانے کے لیے محکمہ کی جانب سے کسانوں کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا تھا اور اس سلسلے میں مہم بھی چلا کر اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

عہدیداروں کے ذریعہ ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے اور کسانوں کو آگاہ کرنے کے لیے دیہاتوں میں بھیجا جارہا ہے، اس کے باوجود کچھ کسان کھیتوں میں پرالی کو جلا رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق دس کسانوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھبوا تھانہ میں چھ کسانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، کدرہ میں دو، موہنیاں اور نوآؤں میں ایک ایک، ڈی اے او نے بتایا کہ مذکورہ کاشتکاروں کو تین برسوں سے محکمہ زراعت کے زیر انتظام چلائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.