ETV Bharat / city

فوقانیہ و مولوی امتحانات ختم

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 3:43 PM IST

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ کے تحت ضلع کے مختلف مدارس و ہائی اسکول میں گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہے فوقانیہ اور مولوی 2021 کے سالانہ امتحانات کا نہایت پرسکون اور صاف و شفاف ماحول میں اختتام ہوا۔

Fauquania and maulvi examination ended
فوقانیہ و مولوی امتحان بحسن و خوبی اختتام پذیر

فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات کے دوران ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آئی۔ تمام امتحان مراکز پر مجسٹریٹ اور پولس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ امتحان نقل سے پاک ہو، اس کے لیے سینٹر کے دو سو میٹر کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی تاکہ بھیڑ جمع نہ ہو سکے۔

تمام امیدواروں کو وقت سے ایک گھنٹہ قبل سینٹر پر بلایا گیا تھا تاکہ سب کی تھرمل اسکریننگ کی جا سکے۔ اسی کے ساتھ امیدواروں کے لئے سینٹائزر اور ماسک لگا کر آنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

امتحانات کے خوشگوار ماحول میں ختم ہوتے ہی ضلع انتظامیہ و مدرسہ بورڈ سے وابستہ کارکنان نے راحت کی سانس لی ہے۔

مدرسہ بورڈ سے ملحق شہر کا معروف عصری و تربیتی ادارہ مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل و امتحان سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ مولانا شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ مذکورہ امتحان دو نشستوں میں منعقد کیے گئے۔ پورے ضلع میں فوقانیہ اور مولوی کے لیے 27 امتحان مراکز بنائے گئے تھے۔ ان میں فوقانیہ کے لئے 19 و مولوی کے لئے 8 سینٹر تھے۔ جبکہ پورے ضلع سے فوقانیہ میں 8149 و مولوی میں 3729 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسہ میں ارریہ ضلع کے مختلف مدرسوں کی طالبات کا سینٹر تھا۔ یہاں 392 امتحان امیدواروں میں سے 388 بچیوں نے امتحان دیا جبکہ چار بچیاں غیر حاضر رہی۔ یہاں آج آخری دن بھی نقل سے پاک امتحان ہوا۔

مولانا شاہد عادل قاسمی نے مزید کہا کہ امتحان کو صاف و شفاف اور پر امن ماحول میں کرانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ نے بھی مکمل تعاون کیا جس کے لیے ہم ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.