اطلاعات کے مطابق رہن کی زمین میں دھان کی روپائی کے مسئلے پر تنازع ہوا اور ایک کسان ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
خبروں کے مطابق کاشتکار گیتا گوڈ نے اپنے پٹی دار سے پیسوں پر چار برس کے لیے کھیت کو بطور رہن لیاتھا۔ جمعہ کو اسی معاملہ پر دونوں کے مابین جھگڑا شروع ہوا دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ہی طرف سے لاٹھیاں چلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک کسان ہلاک ہوگیا'۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی سونہن پولیس نے لاش کو قبضہ میں کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر ہسپتال لے آئی۔ موقع پر پہنچے کنبہ کے لوگوں نے گھنٹوں جم کر ہنگامہ برپا کیا۔ جس کے بعد ڈی ایس پی بھبھوا صدر ہسپتال پہنچ کر لوگوں کو سمجھا کر انھیں کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر لواحقین نے اہل خانہ کو چار لاکھ معاوضہ اور تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔'