ریاست بہار میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مونگیر کے بعد اب سیوان کو اس کا اہم مرکز کہا جا رہا ہے۔ ان تک سیوان ضلع سے کورونا متاثرین کے 30 معاملے سامنے آچکے ہیں جس کے پیش نظر 'ہم' پارٹی کے قومی ترجمان نے بہار میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں سیوان نے بہار کے لوگوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ یکہ بعد دیگرے کیس سامنے آنے کے بعد حکومت اور عام لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ 'ہم' پارٹی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہم پارٹی کے قومی ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو بڑھایا جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ہند سے قبل ہی لاک ڈاؤن کیا گیا ہوتا تو شائد آج یہ نو بت نہ آئی ہوتی۔