ETV Bharat / city

بہار کی پہلی مسلم ڈی ایس پی رضیہ سلطان سے خاص بات چیت

حج ہاؤس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس کی تربیت یافتہ رضیہ سلطان کو ریاست کی پہلی مسلم خاتون ڈی ایس پی بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

exclusive-interviw-with-First Muslim Woman To Be Appointed DSP In Bihar Police razia-sultan

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 8:27 PM IST

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا

ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں امتحان کا نتیجہ 4 برسوں کے بعد آیا، لیکن نتیجہ خوش آئند رہا۔ اس بار بی پی ایس سی میں کل 102 مسلم طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے 49 کا تعلق حج ہاؤس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل سے ہے۔ انتے طلبا کی کامیابی کے لیے حج ہاوس کوچنگ سیل کی چہار جانب تعریفیں ہورہی ہیں۔

ویڈیو

حج ہاؤس کا شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کی تربیت یافتہ رضیہ سلطان ریاست کی پہلی مسلم خاتون ڈی ایس پی بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ' انہیں جو ذمہ داری ملی ہے وہ چیلینجنگ بھری ہے۔ مگر وہ اپنے فرائض کو بحسن و خوبی نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ' ان کی کوشش ہوگی کہ وہ عورتوں کو انصاف دلانے کی کوشش کریں گی۔'

بلند حوصلے اور مضبوط ارادے والی رضیہ سلطان کا آبائی ضلع گوپال گنج ہے مگر انہوں نے ابتدائی تعلیم جھارکھنڈ کے بوکارو میں مکمل کی۔ جودھپور سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ریاست کے محکمہ توانائی میں بطور اسسٹنٹ انجینئر اپنی خدمات انجام دے رہیں تھیں۔

رضیہ نے سنہ 2017 میں بی پی ایس سی کی تیاری شروع کی، تاہم ان چار برسوں میں انہیں کئی بار ایسا محسوس ہوا کہ انہیں تیاری چھوڑ دینی چاہیے۔ لیکن انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا۔ بالآخر وہ لمحہ بھی آ یا جب انہیں ان کی محنت کا ثمرہ ملا اور انہیں ریاست کی پہلی مسلم خاتون ڈی ایس پی ہو نے کا شرف حاصل ہوا۔

رضیہ کی کامیابی پر ان کے گھر اور پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.